لاہور (پی این آئی) عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، مسافروں کیلئے خوشخبری۔۔ ریلوے انتظامیہ نے عید پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پہلی سپیشل ٹرین 18اپریل کو چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو سپیشل ٹرینوں کے لیے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں