آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو بڑی حمایت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید بے بنیاد ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی بھی بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر وکلاء کنونشن بھی بلا لیا ہے۔ وکلاء کنونشن کا انعقاد 17 اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلاء کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان تناؤ کو مزید طول نہیں دی جا سکتی، موجودہ حالات کی وجہ سے سپریم کورٹ اور ملکی وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے، کانفرنس میں عوام کی خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں