فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کےکیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔۔۔ درخواست میں فواد چوہدری کی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانےکی اجازت کیس میں مجھےفریق بنایا جائے۔۔

۔سپریم کورٹ میں دائر کی جانےوا لی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ شہباز شریف نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو بطور ضامن نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔۔۔۔درخواست میںفواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس میں فریق بننےکی میری درخواست مسترد کی،لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا جائےکہ کیس میں مجھےفریق بنایا جائے۔۔۔ فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close