20اپریل سے قبل یہ کام ضرور کرلیں ! رواں سال حج پر جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت مذہبی امور نے کامیاب حج درخواست گزاروں کو 20اپریل تک بائیومیٹرک لازمی کرانے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے کامیاب حج درخواست گزاروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی، جس میں کہا ہے کہکامیاب حج درخواست گزار فوری طور اپنا بائیومیٹرک کرالیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزارت مذہبی امور نے کہا کہ درخواست گزار 20اپریل تک بائیومیٹرک لازمی کرائیں، بائیومیٹرک سعودی حکومت کی موبائل ایپ تاثیرپر لازمی کرناہوگی۔

وزارت مذہبی امورنےسعودی حکومت کی بائیو میٹرک ایپ کی دستاویزبھی جاری کردی، دستاویز میں بائیومیٹرک سےمتعلق تکنیکی ہدایت خاکوں کی صورت میں درج ہیں۔یاد رہے حکومت نے رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے بغیر تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کیلئےریگولر اسکیم کےتحت 44190 کا کوٹہ تھا حج کیلئے72869 درخواستیں جمع کرائی گئیں اور قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869عازمین حج کو بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں