پی ٹی آئی نے بڑی وکٹیں اڑا لیں

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے ممبر پنجاب بارکونسل بابر وحید نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں چوہدری بابر وحید ایڈوکیٹ نے وکلاء کی بڑی تعداد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت حاصل کرلی۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں صدر سانگلہ ہل بار محمد عمران مشتاق بٹالوی، سیکرٹری سانگلہ ہل بار خضر حیات، سابق صدر سانگلہ ہل بار علی حیدر چٹھہ، نائب صدر سانگلہ ہل بار محمد احمد، نائب صدر لاہور بار میاں شرجیل، چوہدری غلام مرتضی، سابق نائب صدر لاہور بار ندیم ضیاء بٹ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عدیل اصغر ہاشمی، ملک بابر حسین، حمزہ ساجد چوہدری، زبیر علی اور میاں زبیر وحید شامل ہیں۔

وکلا برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی و خود مختاری اور جمہوریت کے تحفظ و استحکام کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مؤقف کی مکمل تائید کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close