پاکستان سے افرادی قوت منگوائیں، بلاول بھٹو نے بڑے، ترقی یافتہ ملک سے درخواست کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امید ہے کینیڈا پاکستان سے افرادی قوت منگوائے گا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بلاول بھٹو نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا،

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کینیڈا پاکستان سے افرادی قوت منگوائے گا،اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے الوداعی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم ہے،وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات کے حوالے سے سید محمد علی حسینی کی خدمات کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close