حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اسد عمر کا اہم انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت کے بغیر حکومت آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی،ایک بیان نے اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ آئین سے انحراف نہ ہونے دے، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں، آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی،

انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت کے ساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات ہوتے ہیں تو شروعات حکومت کرتی ہے،اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب کی ذمے داری ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے معاونت کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close