اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ناتجربہ کارٹیم کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے عمران خان آج اس نہج تک پہنچ گئے ہیں،عمران خان کے کان میں یہ بات ڈالی گئی کہ ممبران اسمبلی کرپشن کیلئے فنڈ مانگتے ہیں،عمران خان نے عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی پر زیادہ اعتبار کیا جس سے حالات خراب ہوئے،ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار بیوروکریسی بھی ہے،
انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی،سیاستدان کاکام ہوتا ہے اسمبلی میں آکر ڈیلیور کرنا،عمران خان کرپشن کے خاتمے کے نعرے پر حکومت میں آئے،اس نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے عمران خان کو بہت محنت کرناپڑے گی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں رشوت کے ریٹس بڑھے ہیں،میں نے ووٹ کی سیاست کرنی ہے،مخصوص سیٹوں پر اسمبلی نہیں جانا چاہتی ،اگر پی ٹی آئی کو میری ضرورت نہیں ہے تو میرے حلقے کے لوگوں کو تو ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں