عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) پختونخوا حکومت نے ملازمین کوعید کی پیشگی تنخواہیں دینے سے معذرت کر لی۔ تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی سے صوبے کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید کی پیشگی تنخواہیں دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی سے صوبے کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔صوبائی محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات سے متعلق چیف سیکرٹری کو تفصیلی نوٹ بھجوادیا ہے، جس میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ خزانے میں 13 ارب موجود ہیں جبکہ تنخواہوں کے لیے 45 ارب درکار ہیں۔ دستاویز کے مطابق اپریل میں وفاقی حکومت سے 20 سے 25 ارب روپے ملنے کا امکان ہے،معاشی حالات کے پیش نظرمحکمہ خزانہ تنخواہوں اورپنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں ہے اس کے علاوہ مفت نصابی کتب کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق آٹے کی مد میں 20 ارب ، ضروری خدمات کے لیے اسپتالوں کو 3 ارب روپے سے زائد دینے ہیں،صحت کارڈ کے لیے 4 ارب روپے ، لاءاینڈ آرڈر کے لیے ایک ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں