عید الفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عیدالفطر پر5 سرکاری چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن نےعیدالفطر پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 اپریل جمعرات سے 24 اپریل سوموار تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔ وزیراعظم کابینہ ڈویژن کی سمری پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔ادھر عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے 20 سے زائد روزے گزر جانے کے بعد عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند کی رویت کیلئے اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس 20 اپریل کو ہو گا، جبکہ اسی روز ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ جبکہ پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close