توہین عدالت میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تنبیہہ کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی پر وزیراعظم شہباز شریف کو تنبیہ کر دی۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوئی ہو عدالتوں کا احترام ضروری ہے۔ امید ہے معافی پر سردار تنویر الیاس کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا۔ عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے شہباز شریف آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فیصلے سے سبق حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ مظفر آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی سے نااہل کردیا ہے، آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل بینچ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو سزاسنائی،وزیراعظم آزادکشمیر کو ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close