سیاست کے میدان میں بڑی ہلچل، اہم سیاسی شخصیت ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)صوابی کی اہم سیاسی شخصیت بلند خان ترکئی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئی۔ سابق صدر آصف زرداری سے بلند خان ترکئی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نیئربخاری، رخسانہ بنگش اور عامر پراچہ بھی موجود تھے،بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ،بلندخان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔سابق صدر آصف زرداری نے ترکئی خاندان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا،بلند خان ترکئی کاکہناتھا کہ آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close