سردار تنویر الیاس نا اہل، آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ ہنگامی اجلاس طلب

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس عمران خان کی زیر صدارت کل زمان پارک میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں اور تنویر الیاس کی نا اہلی سے متعلق قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ مظفر آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ تقریر کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت سے متعلق بیانات پر سردار تنویر الیاس کو قصور وار قراردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close