عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کر دی ہے۔۔۔۔عدالت نے یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست خارج کی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کے وکلاء سے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ان کے دلائل طلب کیے۔۔۔۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیا ہے؟ پیسہ ضائع ہوتا ہے، آج کل تحریکِ انصاف کے کیسز کی وجہ سے بہت مصروفیات ہیں، کیسز کی بھر مار کے باعث وکلاء کو تیاری کے لیے بھی وقت چاہیے ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر وکلاء کی جانب سے ہڑتال بھی تھی۔۔۔ اس کے جواب میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک بار شکایت دائر ہو تو 3 ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے۔۔۔۔۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close