پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخوا میں محکمہ خزانہ نےسرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی۔ صوبائی حکومت کے مطابق گزشتہ ایک سال سےمالی مشکلات کا سامنا ہے، صوبے کے اکاؤنٹ ون میں 13 ارب روپے موجود ہیں۔
تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت سے 20 سے 25 ارب روپے ملنےکا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق آٹے کی مد میں 20 ارب، ضروری خدمات کیلئے اسپتالوں کو 3 ارب روپے سے زائد دینے ہیں، صحت کارڈ کیلئے 4 ارب، لا اینڈ آرڈر کیلئے ایک ارب روپے اور مفت نصابی کتب کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپےکی ادائیگی کرنی ہے۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں، تنخواہ اگلے مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے میں تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں