عمران خان نے اپنی سیاست کا کریڈٹ میانوالی میں کس کو دیدیا؟

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں میانوالی کو کبھی نہیں بھول سکتا، اگر وہاں کے لوگ مجھے ایم این اے نہ بناتے تو ہو سکتا ہے میری سیاست نہ ہوتی۔زمان پارک میں افطار کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں بچپن میں صبح کی نماز پڑھتا تھا تو مجھے اثر نہیں ہوتا تھا،

مجھے سمجھ ہی نہیں تھی میں کیا پڑھ رہا ہوں، نماز دین کی بنیاد ہے جب تک سمجھ نہ آئے آپ پڑھ کیا رہے فائدہ نہیں ہوتا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ہے کہ دین ہمیں اشرف المخلوقات بناتا ہے، اللہ نے انسان کے آئے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا کہا، ابلیس نے کہا میں نہیں کرتا یہ مٹی کا بنا میں کا آگ کا بنا ہوں، اللہ نے فرشتوں کو کہا آپ نہیں جانتے میں نے انسان کو کتنی صلاحیتیں دی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close