عدلیہ کے معاملات کو آئین کے لیے بری خبر قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جو حالات ہیں، وہ آئین کیلیے خوش آئند نہیں۔اسلام آباد میں خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے نوٹ کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹانا کیسا ہے؟اس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ عدلیہ کا کردار پاکستان کے کیلیے اہم ہے، عدلیہ میں جو حالات ہیں وہ آئین کیلیے خوش آئند نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں تفصیلات آئیں 51 ہزار کیسز عدلیہ میں زیر التوا ہیں۔اس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا کوئی اہم عہدیدار ملازمت میں توسیع چاہتا ہے؟ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میرے علم میں نہیں۔صحافی نے پھر پوچھا کہ ماضی میں کیسز لگانے پر کہا گیا کہ مدت ملازمت میں توسیع وجہ ہے، کیا اب کوئی توسیع چاہتا ہے؟وزیر دفاع نے جواب دیا کہ کسی کی ملازمت کی مدت میں توسیع کا علم نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا اور ساتھ ہی بل بھی لا رہے ہیں، ایسے تو فیصلہ مان رہے ہیں؟خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ایک دو دن میں بل سے متعلق ابہام دور ہوجائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close