مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع، اطلاق کتنے اور کون کون سے شہروں میں ہو گا؟

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ متعلقہ شہروں میں مردم شماری کے عملیکو سیکیورٹی فراہمی کی جائے۔ملک بھر کے 131 اضلاع میں مردم شماری 100 فیصد مکمل ہوچکی۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مردم شماری 99 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ سندھ میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 98 فیصد مکمل ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں مردم شماری 90 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔بلوچستان میں مردم شماری کا عمل 82 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close