پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کا معاملہ، بلوچستان اسمبلی بھی سامنے آ گئی

کوئٹہ(آئی این پی)سینیٹ اور پارلیمنٹ کے بعد بلوچستان نے بھی پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی قرارداد منظور کر لی۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر جان محمد جمالی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے دوران صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کی جانب سے پورے ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیانتخابات ایک ہی وقت میں کرانے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں مردم شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو اعزازیہ دینے کی قرارداد بھی پیش کی گئی اس قرارداد کو بھی متفقہ طور کر منظور کر لیا گیا، یہ قرارداد رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے پیش کی تھی، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 اپریل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں