پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، بیک وقت انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی ملک میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو ہوا، اس دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی قرارداد پیش کی گئی۔

پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا کہ عام انتخابات غیر جانبدار نگران حکومتوں کی نگرانی میں کروائے جائیں، تحریک انصاف کی جانب سے قرارداد کی شدید مخالفت کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close