کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ ہونے کی اطلاعات، ہلچل مچ گئی

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ دوسری مرتبہ دھماکے سے لرز گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر واقع برما ہوٹل کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آج ہی روز کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پربم دھماکا ہوا۔کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر بڑی شدت کے ساتھ دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکا رش کے اوقات میں ہوا، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔

دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے، دھماکے میں جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک بچی بھی شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close