عیدالفطر کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیگی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعة المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لٰہذا رمضان 30 روزوں کا ہوگا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں