پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور کا مزید کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی وائس میچنگ رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،پولیس نے علی امین گنڈا پور کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ وائس میچنگ کے بغیر مقدمہ کیسے درج ہوا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مجھے اس مقدمہ کی

تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا ضروری نہیں تھا کہ وائس میچنگ کروا کر گرفتاری کرتے؟ پولیس نے عدالت سے وارنٹ حاصل کئے بغیر کیسے گرفتار کر لیا؟ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کیا پولیس نے علی امین کی آڈیو سے متعلق نجی چینل میں سے کسی کا بیان لیا گیا؟ فرض کر لیا آڈیو درست ہے لیکن کیا کسی طرح کا کوئی نقصان پہنچا؟۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close