صوبوں اور وفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس،سینیٹرطاہربزنجو نےصوبوں اوروفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی ،ایوان نے قرار داد متفقہ طورپرمنظور کرلی ۔نجی ٹی وی سماء پی ٹی آئی کے سینٹرز پہلے واک آؤٹ کرگئے تھے۔اپوزیشن کی کرسی پرسینیٹر مشتاق احمد موجود رہے۔چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نےکہا کہ سنیٹیر مشتاق احمد نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی۔

سینیٹرثمینہ ممتاززہری نے کارخانہ جات ترمیمی بل 2023 پیش کردیاوزیرمملکت شہادت اعوان نےکہا میری درخواست ہے بل پرنظرثانی کی جائے،ثمینہ ممتاز زہری نے کہا اس بل میں میری تین ترامیم شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close