اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی ہیں۔۔۔۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایات دائر کی گئی ہیں جب کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہےکہ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا۔۔۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی چیف جسٹس سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے۔۔۔۔چیف جسٹس سمیت تمام ججز کے خلاف شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں