پنجاب اسمبلی الیکشن، حکومت نے الیکشن کمیشن کو اخراجات کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد (پی این ائی) حکومت نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوب بجٹ کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا ہے۔۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔۔۔اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسمبلی اجلاس میں معمول کی کارروائی کا ایجنڈا معطل کر دیا گیا۔قومی اسمبلی نے الیکشن اخراجات بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا اور اجلاس جمعرات دن 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close