ملک میں بے لگام مہنگائی، وہ شہر جہاں تاجروں نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کر دی

قلات (پی این آئی) ملک بھر میں بے لگام مہنگائی کے باوجود قلات کے تاجروں نے روزہ داروں کو تمام اشیا ٕ خوردونوش میں 50فیصد رعایت دیکر سب کو حیران کردیا۔ تاجروں کی جانب سے زبردست ریلیف ملنے پر روزہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گی۔

قلات انتظامیہ اور مقامی تاجروں کی جانب سے ماہ صیام میں روزہ داروں کو بڑاریلیف دیا گیا ہے۔جس میں گوشت سبزی چینی گھی آٹا اور دیگر اشیا ٕ خودونوش میں 50فیصد رعایت دی گئی ہے۔ تاجر برادری اپنی مدد آپ فنڈز جمع کرکے سبزی فروشوں قصائیوں و دیگر اشیا خوردونوش بیچنے والوں کو دیتی ہے جبکہ آدھی قیمت خریدار سے وصول کی جاتی ہے۔ تاجروں کے مطابق پورا رمضان اسی طرح روزہ داروں کو سبسڈی دی جائے گی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کے مطابق قلات انتظامیہ کی جانب سے تاجربرادری کے تعاون سے سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے غریب طبقے کو اشیا ٕ خودونوش سستے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔صدر انجمن تاجران میر منیراحمد شاہوانی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے حکم پر اپنے تاجر برادری سے فنڈ زجمع کرکے اپنے روزہ دار غریب بھاٸیوں کو اشیا ٕ خودونوش میں ریلیف دیا ہے یہ سلسلے پورے رمضان میں جاری رہے گا۔

وہاں کے رہائشی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تاجر برادری بالخصوص ہندو برادری کی جانب سے سستابازار کا انعقاد خوش آٸند ہے۔ اس سے قبل ہوشربا مہنگاٸی سے لوگ بازار سے خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور تھے۔ اب اس سستابازار کے باعث غریب لوگ خریداری کررہے ہیں، جوکہ اچھا عمل ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ تاجر برادری ہندو برادری اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ سستابازار لگا کر غریب روزہ داروں کو بڑا ریلیف دیا۔ماہ صیام میں تاجروں کی جانب سے رعایتی بازار کا انعقاد احسن اقدام اور قابل تقلید عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close