لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ 12اپریل کو عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرے گا ۔بنچ کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے جبکہ بنچ کے دیگر دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔
مقامی شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو این اے 95 میانوالی سے رکن اسمبلی کیلئے نااہل کیا۔نااہل قرار دیا جانے والا شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔ایسے شخص کا سیاسی پارٹی کا سربراہ کے طور پر برقرار رہنا قانون کی منشا ء کے برعکس اور منافی ہے۔درخواست میں محمد نواز شریف کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے اور نااہلی کے بعد کوئی بھی پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔ عمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر درخواست پر کارروائی نہیں کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں