لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے پرواز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر، مسافروں کا احتجاج

لاہور( آئی این پی)قومی ایئر لائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہونے پر مسافروں نے لاہو ر کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کیا ۔ مسافروں نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کے مسافروں کی ہفتہ کی شام سے بورڈنگ تو ہو گئی لیکن پرواز دستیاب نہیں ہو سکی ۔مسافروں نے بتایا کہ کائونٹر پر پی آئی اے کا عملہ بھی موجود نہیں اور درست معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 747 کو ہفتے کی رات 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز کی روانگی کا وقت پہلے رات 10 بجے اور رات 11 بجے کیا گیا لیکن بعد میں بتایا گا کہ طیارہ خراب ہے۔مسافر ہفتے کی شام 4 بجے سے لاہور ایئر پورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close