الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی،

الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق موقف طے کیا جائے گا اور مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close