1973کا آئین اصل صورت میں بحال ہو چکا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری نے کریڈٹ لے لیا

کراچی (آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973کا آئین اصل صورت میں بحال ہو چکا ہے، قوم اور ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جائے،اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1973کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،

آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1973کے آئین کی صورت میں قوم کوتحفہ دیا تھا جو متفقہ دستور ہے، ہیروز کو سرخ سلام جنہوں نے آئین کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ آمریت میں جیالوں نے قربانیوں سے جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو راستہ دکھایا، تمام سیاسی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے قربانیاں دیں، گڑھی خدا بخش بھٹو کا گنج شہیدان جمہوریت پرستوں کیلئے مینار نور ہے، 1973کے آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی کا اولین مقصد تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close