پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، پاکستان نیوی کو 2تباہ کن میزائلوں سے لیس جنگی بحری جہاز دیدیے گئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر۔۔ پاک بحریہ میں تباہ کن میزائلوں سے لیس مزید 2 جہاز کمیشننگ کیلئے تیار ہیں، دونوں جنگی بحری جہازوں کو چین میں تیار کیا گیا۔پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی کمیشننگ تقریب شنگھائی میں ہو گی جس کے مہمان خصوصی نیول چیف محمد امجد خان نیازی ہوں گے۔

طغرل کلاس جہاز فضا میں مار کرنیوالے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں۔ میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث جہاز دشمن کیخلاف انتہائی مہلک ثابت ہوں گے۔ بحری جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں