پی ڈی ایم حکومت چند ہفتوں میں ختم ہونے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت چند ہفتے میں ختم ہو جائے گی اور اقتدار جلد عوام کے پاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال، لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کو ختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاءللہ چند ہی ہفتے میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہوگا۔دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص جو بیٹی کو ٹھکرا دے وہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، جو معاشرے میں اپنی بیٹی کو عزت نہیں دے سکتا وہ عمران خان جیسا بزدل ہوتا ہے، غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی بیٹی کو بیٹی نہ کہہ سکے، بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کو چوری اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرے۔

انہوں نے کہاکہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، عمران خان کالے رنگ کے ڈبے سے سر باہر نکال نہیں سکتے اور بزدل نواز شریف ہے، بزدل وہ ہوتا جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھُپ جائے، بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی کُرسی کی خاطر ملک کے خلاف سازش کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close