” کہو کہ میری فیملی چور ہے” خاتون نے مریم نواز کی سیلفی کے بہانے ویڈیو بنالی

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون انہیں ان کے منہ پر ہی “چور” کہتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔خاتون نے سیلفی کے بہانے مریم نواز کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کی ۔

اس دوران خاتون نے انگریزی میں مریم نواز سے کہا ” کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ میری فیملی چور ہے۔” مریم نواز کو اس بات کی سمجھ نہیں آئی جس پر انہوں نے خاتون سے استفسار کیا کہ انہیں کیا کہنا ہے، اس پر خاتون نے دوبارہ کہا ” کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ میری فیملی چور ہے کیونکہ آپ کی فیملی چوروں کی ہے۔” خاتون کے نامناسب رویے پر مریم نواز شائستگی کے ساتھ ویڈیو کے فریم سے ہٹ گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close