تحریک انصاف نے اہم ترین سیاسی وکٹ گرا دی

نارنگ منڈی( پی این آئی)نارنگ منڈی سے مسلم لیگ (ق)کی اہم وکٹ گر گئی، سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب افتخار احمد بٹر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ق)کے رہنما افتخار احمد بٹر کچھ عرصہ سے تحریک انصاف کے لیڈران سے رابطے میں تھے، انہوں نے اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتحار حامد بٹر نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوا، افتخار بٹر مسلم لیگ (ق)کے متحرک کارکنوں میں سے تھے، وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 135 سے مسلم لیگ کے امیدوار بھی تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close