سڑکوں پر مقابلے کا اعلان، مزہبی اتحاد خم ٹھونک کر پی ٹی آئی کے مقابلے پر نکل آیا

اسلام آباد (پی این آئی) کشیدگی کی سیاست کے ماحول میں مزہبی سیاسی اتحاد خم ٹھونک کر پی ٹی آئی کے مقابلے میں نکل آیا ہے۔۔۔۔ دفاع پاکستان کونسل کے سینئر رہنما مولانا احمد لدھیانوی نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر خبردار کیا ہے کہ معاملات ایوانوں میں طے کیے جائیں ، کوئی سڑکوں پر نکلا تو پھر دفاعِ پاکستان کونسل بھی سڑکوں پر نکلے گی۔۔۔۔

اس حوالے سے استحکامِ پاکستان اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ ان کی جماعت سڑکوں پر نکلی تو ممی ڈیڈی برگر کھانے والے راستہ نہیں روک سکیں گے۔۔۔۔ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل نے استحکام پاکستان کانفرنس میں قرار داد منظور کی ہے جس میں ملکی سالمیت کے ضامنوں کے ساتھ مکمل، غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔۔۔۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سیاسی و مذہبی قوتیں اداروں کو متنازع بنانے سے گریز کریں، مقدس شخصیات کی حرمت سے متعلق قوانین کے خلاف سازشوں کا سدباب کیا جائے۔۔۔۔۔ قرار داد میں کشمیر، فلسطین اور تمام مظلوم اقوام کے حق آزادی کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔۔۔۔۔قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ ملکی سالمیت کے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک افغان تعلقات کی کوششیں خطے کے امن وسلامتی کیلئے مفید اور ضروری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں