عید الفطر پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ شیڈول تبدیل

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نےعید الفطر کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ڈی ای کے زیر انتظام سکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات رمضان المبارک کے آخری ہفتے یعنی 17 سے 20 اپریل تک دی جائیں گی،اس کے علاوہ ایف ڈی ای کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں طلبا کو عید الفطر کی مد میں مزید تعطیلات دی جائیں گی جو کہ 21 یا 22 اپریل کو متوقع ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے سالانہ امتحانات، داخلوں اور میٹرک ایف ایس سی کے پری بورڈ امتحانات کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دوسری جانب عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیاہے اور عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی جائیں گی۔

اگلے ہفتے وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close