سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہوجائیں تیار، معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) موسم گرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی، رواں سال گرمیوں میں اوسط درجہ حرارت بھی معمول یا کچھ زیادہ رہنے کی توقع ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم بہار کے دوران توقعات سے زیادہ بارشوں کے بعد اب محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے دوران اوسط درجہ حرارت بھی معمول یا کچھ زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔دوسری جانب ملک میں رواں سال مارچ کے ماہ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں موسم تاحال سرد ہے، جبکہ کئی ایسے میدانی علاقے جہاں اپریل میں موسم گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے، وہاں بھی موسم تاحال خوشگوار ہے۔ملک پرایک مرتبہ پھرہیٹ وی اورسیلاب کے 70 فیصد خطرات منڈلانے لگے چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک قدرتی آفت کی تباہی سے ابھی نکلے نہیں کہ دوسری تیارکھڑی ہے۔ملک میں آئندہ چند ماہ میں ہیٹ وی اورتباہ کن سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کی چیئرپرسن سائرہ بانو نے کہا کہ صوبوں کی ڈی ایم ایزکی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی کوئی تیاری ہی نہیں ۔چیئرپرسن سائرہ بانو نے کہا کہ ان کا بس چلے تو ہر محکمے کو تیزاب سے غسل دے ڈالیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ گذشتہ برس کے سیلاب کے نقصانات کی رپورٹ تک نہیں بن سکی۔دنیا کو30ارب ڈالرکے نقصانات کا بتایا گیا،توجواب میں اعلانات کے مقابلے میں ایک تہائی کم امداد ملی۔جس پرکمیٹی نے کئی سوالات اٹھا دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close