لاہور (آئی این پی ) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔ سیشن عدالت میں گرفتاری کے خوف سے حسان نیازی نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ، درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔ عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا،
حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔ واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23 درج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں