پاکستان ریلویز نے کون سی مسافر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور(آئی این پی) پاکستان ریلویز نے مئی سے شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان ریلویز کی انتظامیہ اور افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں متعدد ٹرینوں کی بحالی، اپ گریڈیشن کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ریلوے کی اراضی سے آمدن کے حصول کے لیے مختلف بزنس ماڈلز پر
غور کیا گیا۔خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس میں مئی سے شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

۔اجلاس میں ریلوے کے مین لائن ون ( ایم ایل ون) تخمینہ میں کمی کے آپشنز پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close