ق لیگ کو دھچکا، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما افتخار احمد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افتخار احمد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بتایا۔سابق وزیر صحت نے افتخار احمد سے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے چودھری افتخار احمد بٹر کو پارٹی مفلر پہنایااور پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close