رات گئے دھماکہ، شہادتیں ہوگئیں، انتہائی افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی) رات گئے دھماکہ۔۔ ضلع خیبر میں دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکار شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے باعث 2 سیکورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرانے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور متعدد زخمی بھی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close