اے آر وائی نے ارشد شریف کے ٹی وی پروگرام کا سیٹ کیوں ختم کر دیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کے ٹی وی پروگرام “پاور پلے” کا سیٹ اے آئی آر وائی نیوز کی انتظامیہ کی طرف سے ختم کردیا گیا ہے۔

 

 

ارشد شریف کے پروگرام

 

 

 

سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد شریف کے پروگرام کا سیٹ ختم کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ارشد شریف کو گزشتہ سال کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔پاور پلے کا سیٹ ختم کیے جانے پر سوشل میڈیا پر اے آر وائی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا جس پر اے آر وائی نیوز کے صدر عماد یوسف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف شہید کی والدہ کی درخواست پر اے آر وائی انتظامیہ نے پاور پلے کا سیٹ اسٹوڈیو سے ہٹا کر محفوظ کر لیا ہے۔ اُن کی والدہ نے میری موجودگی میں سلمان اقبال صاحب سے درخواست کی تھی کہ میرے بیٹے کے پروگرام کا نام اور سیٹ کہیں اور استعمال نہیں ہونا چاہیے۔سلمان اقبال اور اے آر وائی انتظامیہ نے آج اُن کے حکم کی تعمیل کی ہے۔

اب جو بھی نیا پروگرام ہو گا وہ نئے نام کے ساتھ ہو گا، برائے مہربانی ارشد شریف شہید کے نام پر پوائینٹ اسکورنگ اور سیاست چمکانے سے گریز کریں۔ ارشد شریف ہماری ذمہ داری تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close