توہین عدالت کی کارروائی کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم جاری

لاہور(پی این آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپیل متعلقہ فورم پر دائر کرنے کیلئے واپس لینا چاہتا ہے ،عدالت اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close