پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے ویڈیو بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بننے والے بلال احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمہ داری دی گئی تھی
تاہم ذاتی اور کاروباری مصروفیات سمیت والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دیتا ہوں۔بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی لکھا گیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں،اپنے پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں،آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاں گا۔بیان حلفی میں بلال احمد نے مزید لکھا کہ فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں