اسلام آباد(آئی این پی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ سیحاصل رقم سیاسی مہم پر خرچ کی گئی، اسد عمر پارٹی کی سیاسی مہم کے منیجر تھے۔پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈز کے ذرائع کو ہمیشہ خفیہ رکھا، طلبی نوٹس صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نے وصول کیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں