لاہور(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، یہ میرے خلاف 144 واں مقدمہ ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین کو قید کرنا ہماری پارٹی کی الیکشن لڑنے کی صلاحیت کمزور کرنے کی کوشش ہے، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔
چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا نوازشریف سے پی ٹی آئی کیخلاف جعلی کیسز بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی، نواز شریف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی قیادت کو قید کر کے کچل دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں