پنجاب کی نگراں حکومت نے خواجہ سرائوں کا اسکول بند کر دیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور(آئی این پی) پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں خواجہ سراں کے لیے بنایا گیا واحد اسکول بند کردیا ہے۔ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول برکت مارکیٹ میں قائم یہ اسکول فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے خواجہ سرابرادری شاید مایوسی کا شکار ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں لاہور میں خواجہ سرئواں کے لیے پہلے اسکول کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو روایتی تعلیم کے ساتھ مختلف ہنرسکھانا تھا۔

اسکول میں صبح 10 سے 12 بجے تک کلاسیں ہوتی تھیں۔خواجہ سراں کو تعلیم اور ہنر سیکھنے کی طرف راغب کرنے کے لیے لاہور کے دو معروف خواجہ سراں گرو عاشی بٹ اور نیلی رانا کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ اسکول ایجوکیشن حکام نے دونوں خواجہ سراکوآرڈینیٹرز سے انہیں ماہانہ وظیفہ دینے کا معاہدہ کیا تھا تاہم تین ماہ کے بعد اس معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی ہے جس کے باعث خواجہ سرا کوآرڈینیٹروں نے بھی کام کرنا چھوڑدیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close