حکومت کا توہین عدالت کا قانون بدلنے پر غور

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ حکومت توہین عدالت کا قانون بدلنے پر غور کر رہی ہے۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ 58 ٹوبی ختم ہونے کے بعد وزیراعظم کو نکالنے کیلئے توہین عدالت قانون استعمال کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت معاملے پرقانون سازی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ اس حکومت نے پارلیمنٹ کو گھر کی چیز سمجھ لیا ہے، توہین عدالت معاملے پرقانون سازی کی مخالفت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close