چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کو عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close